01:54 , 30 اپریل 2026
Watch Live

ٹم پین نے پی ایس ایل تجربے کو یادگار قرار دے دیا، ملتان سلطانز ایونٹ سے باہر

Tim Paine PSL coach

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اپنے تجربے کو خوشگوار اور یادگار قرار دیا ہے۔ ٹم پین نے پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیں، تاہم ان کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کو پہلے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگز مین کے خلاف 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے پی ایس ایل کے تجربے کوخوشگوار قرار دے دیا

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ٹم پین نے کہا کہ ملتان سلطانز کے ساتھ ان کا پی ایس ایل کا سفر ایک شاندار تجربہ رہا، اور انہیں ٹیم کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے ساتھ وقت گزار کر بہت خوشی ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس لیگ میں اپنے تجربے سے مکمل طور پر لطف اندوز ہوئے اور یہ وقت ان کے لیے یادگار رہے گا۔

واضح رہے کہ ایلیمینیٹر میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو با آسانی شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION